ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل این جی کی قیمتوں میں 0.59 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ جنگیں شاید پانی کے مسئلے پر ہوں، اسحاق ڈار
اوگرا کا نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آئے سپین کے معروف تاجر محمد قیصر نعمان مبینہ مقابلے میں مارے گئے
سوئی ناردرن کے لئے نئی قیمت
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.06 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل جیل لاہور میں 2000 قیدیوں کی گنجائش کیلئے 5 نئی ڈبل سٹوری بیرکس تیار
سوئی سدرن کے لئے نئی قیمت
سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔
علت
اس ضمن میں اوگرا کا کہنا ہے کہ ٹرمینلز چارجز میں اضافے کی وجہ سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔








