انسانی ہمدردی اور مشرقی روایات کا تقاضا ہے کہ عمران خان کو جیل کے اندر صحت کی تمام تر سہولیات فراہم اور مرضی کے ڈاکٹر سے معائنے کی اجازت ملنی چاہئے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کی صحت اور انسانی ہمدردی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے انسانی ہمدردی اور ہماری مشرقی روایات کا تقاضا یہی ہے کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر عمران خان کو جیل کے اندر صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں اور انہیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے معائنہ کی اجازت ملنی چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا، ہر شہری تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا مقروض

سیاسی اختلافات کا سدباب

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معاشرے کی اجتماعی بقا کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سب فطری سیاسی اختلافات کو دشمنی یا تنازعات کی اس حد تک نہ پہنچائیں، جہاں عوام کی زندگیوں کو مشکلات اور سماجی نظم و ضبط کو نقصان پہنچے۔ سیاست زندگی نہیں ہے بلکہ یہ عکس زندگی ہے، یہ ہمارا نصب العین نہیں بلکہ ہم اسے مجموعی انسان فلاح کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی تنخواہ لا کر ماں کو دی،باپ کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں شاید ماں کی دعا سے زیادہ اثر رکھتی ہیں، سعادت مندی کامیابی کی کنجیوں میں سے ایک ہے۔

بدامنی کی صورتحال

مولانا فضل الرحمان نے سرحدی صوبوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا خیبر پختونخوا بالعموم اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بالخصوص پولیس فورس پر دہشت گردوں کے حملوں نے پوری سوسائٹی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پچھلے چند ہفتوں میں پنیالہ پولیس پر یہ دوسرا مہلک حملہ ہے، جس میں بہادر پولیس آفیسر فہیم ممتاز سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

تحقیقات کی ضرورت

انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ پنیالہ بارے انکوائری کرائیں اور ڈیرہ اسماعیل خان سی ٹی ڈی پولیس سے پوچھیں کہ دہشت گرد ایس ایچ او فہیم ممتاز کو شہید کرنے کے بعد اس کی سرکاری ایس ایم جی گن کیسے چھین کر لے گئے؟ جبکہ اس وقت سی ٹی ڈی پولیس فورس کی بھاری نفری شہید فہیم ممتاز کے ہمراہ تھی۔ دوسرا یہ کہ ایک پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں انتہائی تربیت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے انسپکٹر فہیم ممتاز کو بکتر بند گاڑی کیوں مہیا نہیں کی گئی؟

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...