پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں ہوتا تو عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ضرور شامل کرتا، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کی حمایت میں بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی ایس ایل 11 میں نظر انداز کیے جانے پر عمرا اکمل اور احمد شہزاد کے حق میں بول پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی سنچری بنانے والے احمد شہزاد اور جارحانہ بیٹر عمر اکمل کو پی ایس ایل میں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ

شاہد آفریدی کی سب کیریئرز کی اہمیت

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم کچھ کھلاڑیوں کو زیادہ اگنور کردیتے ہیں۔ مجھے امید تھی کہ 2 نئی ٹیمیں شامل ہونے کے بعد احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل کا حصہ بنایا جائے گا۔ دونوں کرکٹرز کھیل بھی رہے ہیں، پریکٹس کررہے ہیں، جم کررہے ہیں، اتنا اگنور نہیں کرنا چاہیے اور انہیں موقع دینا چاہیے تھا۔ اگر میں کسی ٹیم میں ہوتا تو احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ضرور شامل کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین مخصوص نشست کے کیس کا فیصلہ سنا دیا

ٹیم منیجمنٹ کی ذمہ داریاں

ان کا کہنا تھا کہ گھر میں ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا، یہ ٹیم منیجمنٹ کا کام ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو لے کر چلیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کسی ایک فرنچائز کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے تھے۔

احمد شہزاد کی عواطف

جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں احمد شہزاد اور محمد عامر شریک تھے۔ میزبان تابش ہاشمی کے سوال پر احمد شہزاد نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں۔ سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب 9 سال کا ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹر یہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے کہ 'میرے ساتھ رات کو وہ سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...