وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ سیاست میں مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے, مخالفین کے لیے مشکلات کھڑی کرنےوالے خود بھی اسی نظام کا سامنا کر رہے ہیں، عابد شیرعلی
عابد شیر علی کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ سیاست میں مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
سیاسی انتقام کا نشانہ
ایک دور وہ تھا جب میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ گرفتاریوں، تضحیک آمیز بیانات اور مسلسل میڈیا ٹرائلز کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی کوشش کی گئی اور اختلافِ رائے کو جرم بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
تبدیلی کے حالات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ جنہوں نے سیاسی مخالفین کے لیے مشکلات کھڑی کیں، وہ خود بھی اسی نظام کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی سیاست کا اصول ہے کہ طاقت عارضی ہوتی ہے مگر اعمال کا حساب ضرور ہوتا ہے۔
پاکستان کی سیاسی روایات
پاکستان کی سیاست کو نفرت اور انتقام نہیں بلکہ برداشت، شائستگی اور جمہوری روایات کی طرف لوٹنا ہوگا۔
وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ سیاست میں مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے۔ ایک دور وہ تھا جب میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ گرفتاریوں، تضحیک آمیز بیانات…
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) February 13, 2026








