وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ سیاست میں مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے, مخالفین کے لیے مشکلات کھڑی کرنےوالے خود بھی اسی نظام کا سامنا کر رہے ہیں، عابد شیرعلی

عابد شیر علی کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ وقت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ سیاست میں مکافاتِ عمل ضرور ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

سیاسی انتقام کا نشانہ

ایک دور وہ تھا جب میاں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ گرفتاریوں، تضحیک آمیز بیانات اور مسلسل میڈیا ٹرائلز کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی کوشش کی گئی اور اختلافِ رائے کو جرم بنا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن والوں نے دولہا اور اس کے والد کو یرغمال بنا لیا, لیکن کیوں؟ حیران کن انکشاف

تبدیلی کے حالات

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا لیکن آج حالات بدل چکے ہیں۔ جنہوں نے سیاسی مخالفین کے لیے مشکلات کھڑی کیں، وہ خود بھی اسی نظام کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہی سیاست کا اصول ہے کہ طاقت عارضی ہوتی ہے مگر اعمال کا حساب ضرور ہوتا ہے۔

پاکستان کی سیاسی روایات

پاکستان کی سیاست کو نفرت اور انتقام نہیں بلکہ برداشت، شائستگی اور جمہوری روایات کی طرف لوٹنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...