کروڑوں اربوں کے بے تحاشا اخراجات کے باعث کسان، مزدور، خواتین، وکلاء، پروفیسرز اور ڈاکٹرز کے لیے انتخابات میں حصہ لینا خواب بن کر رہ گیا ہے۔
مصنف:
رانا امیر احمد خاں
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 نومبر کا پشاور جلسہ منسوخ کر دیا
قسط:
306
یہ بھی پڑھیں: فوربز مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام خواتین کے لئے دو روزہ سمٹ کا انعقاد، سعودی خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی گئی
قرضوں کی معافی:
اربوں کھربوں کے قرضے امیروں کو دیکر معاف کر دئیے گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہر علم نجوم سامعہ خان کا عالمی جنگ 2026 میں شروع ہونے کی پیشگوئی کا 4 سال پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل
خارجہ پالیسی کی ضرورت:
آزادانہ خارجہ پالیسی اپنائی جائے۔ دوستی کے بھیس میں بیرونی طاقتیں پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو پروان چڑھا رہی ہیں، جو کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کا راستہ روک رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی
اندرونی بدعنوانی:
اندرون ملک کرپٹ افراد بغیر محنت کے بدعنوانی اور خزانے کی لوٹ کھسوٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر سرمایہ جمع کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔ ایسے تمام لوگوں کو مجرم پائے جانے پر ان کی جائیدادیں فروخت کر کے قومی خزانے میں رقم جمع کروانی چاہئے۔ ان افراد کا کڑا محاسبہ بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی
حکومتی اختیار:
حکمرانوں کے تمام صوابدیدی اختیارات ختم کروائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن پر عوام کو روزانہ اپ ڈیٹ دی جائے، سعد رفیق
گڈ گورننس:
گڈ گورننس کے لیے ضروری ہے کہ تمام محکموں میں سیاسی مداخلت ختم کر کے قانون اور قواعد کے مطابق میرٹ اور انصاف کا نظام اپنایا جائے اور قانون کی حکمرانی قائم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بیکٹیریا جو زمین پر موجود تمام زندگیوں کو ختم کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی
کھلا خط:
کھلا خط بنام میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین الیکشن کمیشن، صدور سیاسی جماعتیں۔ تھنک ٹیک سٹیزن کونسل آف پاکستان کے صدر رانا امیر احمد خاں ایڈووکیٹ نے وزیراعظم پاکستان، چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے نام ایک کھلا خط ارسال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
انتخابی اصلاحات کی سفارشات:
اس خط کے ساتھ تھنک ٹینک کی تیار کردہ سفارشات، انتخابی اصلاحات برائے قومی انتخابات 2018ء بھیجی گئی ہیں۔ موجودہ طریقۂ انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے متناسب طریقۂ نمائندگی کو اختیار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
انتخابات کی شفافیت:
سٹیزن کونسل آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آئندہ انتخابات 2018ء کو صاف شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لیے انتخابی اصلاحات کے ایشو کو فوری اہمیت کا مسئلہ قرار دیں۔
ورنہ خدشہ ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات بھی سابقہ انتخابات کی طرح ناکام اور متنازعہ بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کی جعلی ویب سائٹ کا انکشاف، نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو تحقیقات کیلئے شکایت جمع
تاریخی تنقید:
پاکستان کی گزشتہ 70 سالہ تاریخ میں جتنے بھی انتخابات ہوئے ہیں ان پر سب سے بڑا اعتراض پولیس، حکومتی الیکشن مشینری، الیکشن کمیشن کے غلط استعمال کے باعث انتخابات کا صاف و شفاف نہ ہونا ہے۔ 1985ء کے بعد ہونے والے انتخابات میں ایک دوسرا بڑا اعتراض ممبران اسمبلی کے انتخابات پر کروڑوں اربوں کے بے تحاشا اخراجات ہیں۔
نوٹ:
یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








