کراچی میں ٹریفک حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی، 12 کا تعلق ایک ہی خاندان سے
خطرناک ٹریفک حادثے میں 14 جانیں ضائع
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاٹھور کے قریب موٹر وے ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے ڈاگ فائٹ اور ایئر ڈیفنس سسٹم سے بھارت کے کتنے طیارے گرائے؟ حامد میرکا بڑا دعویٰ
حادثے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ انصاری پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مسافر بس رانگ وے سے سڑک پر آئی اور مخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں کئی دیگر گاڑیاں بھی زد میں آئیں، جنہیں شدید نقصان پہنچا۔ اس حادثے میں ابتدائی طور پر 13 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری سے سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان میں امن پر گفتگو
بچے کی موت سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ
ریسکیو حکام کے مطابق، حادثے میں زخمی ایک اور بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عمران کے نام سے ہوئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 5 زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین ہسپتال سے ڈسچارج
لواحقین کا درد
حادثے میں جاں بحق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد میتیں لواحقین کے سپرد کر دی جائیں گی۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق افراد کو ٹری سے کراچی شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں آئے تھے، اور یہ حادثہ شادی کی تقریب سے واپسی پر پیش آیا۔
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ رانگ سائڈ جانے والی تیز رفتار بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے باعث ہوا۔ آئی جی موٹرویز نے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔








