پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میدانی علاقوں میں سموگ اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سماعت کی تاریخ
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو 18 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
عدالتی کارروائی
جسٹس خالد اسحاق درخواستوں پر سماعت کریں گے، جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت اور اوگرا سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔








