حکومتی رٹ قائم، راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کرا لیا گیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ 100 فیصد ڈاکوؤں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ حکومت کی رٹ ان علاقوں میں بحال ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “ایک ماہ ہو گیا ہے میری HAVAL گاڑی چوری ہوئی، چور کی تمام تفصیلات پولیس کو دی، وہ دن دہاڑے کھلا پھر رہا ہے، کسی کی پکڑنے کی ہمت نہیں۔”

کچے کے علاقوں میں حالات

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کچے کے علاقے میں آپریشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی ہوئی تھی اور خوف کا ماحول پیدا کر رکھا تھا، لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کر لیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی 2 ہفتے سے صرف بھڑکیں مار رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعلیٰ کی حالت زار ان کے سامنے ہے، عابد شیر علی

آپریشن کی تفصیلات

ان کا کہنا تھا مجھے بتایا گیا تھا کہ کچے میں آپریشن بہت مشکل ہے، ہم نے رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا، پاک فوج نے آپریشن کے دوران پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی، کچے کے علاقوں میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایک ڈاکو کو ٹریک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے تین ججز نے حلف اٹھا لیا

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

آپریشن کے دوران جدید ترین سرویلنس اور ہیومن سرویلنس کا استعمال کیا گیا، ڈاکوؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا، سندھ پولیس اور حکومت سندھ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے بھی آپریشن میں بھرپور ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکسیلا میں تین بچے ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی

آپریشن کے نتائج

مریم نواز کا کہنا تھا راجن پور اور کچے کا علاقہ 100 فیصد ڈاکوؤں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے، حکومت کی رٹ ان علاقوں میں بحال ہو گئی ہے، اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خوف کے علاقے سے قانون کی عملداری کا علاقہ بن گیا ہے۔

ریاست کی رٹ کا چیلنج

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے لیے اب کوئی جائے پناہ نہیں ہے، 500 سے زائد ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا ، الحمدللہ پنجاب اب محفوظ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...