بابراعظم کا پاک، بھارت میچ سے قبل ویڈیو بیان سامنے آ گیا
بابر اعظم کا اہم ویڈیو بیان
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کی اہمیت
بھارت سے میچ سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے۔ ناصرف دونوں ممالک کے لوگ بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے میچ ایک مختلف لیول پر چلا جاتا ہے اور کھلاڑیوں سے توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
فوکسی اور خود کو ٹھنڈا رکھنا
بابر اعظم نے کہا کہ میں ایسے بہت سے میچز کا حصہ رہا ہوں اور میں نے یہ سیکھا ہے کہ اس میچ کے لیے جتنا خود کو ٹھنڈا رکھیں گے، آرام دہ رکھیں گے اور باہر کی آوازوں پر توجہ دینے کے بجائے میچ پر فوکس رکھیں گے تو اتنا اچھا پرفارم کر پائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ، قومی بیٹرز کی بدترین پرفارمنس، پاکستان کی شکست کا امکان بڑھ گیا
کھلاڑیوں کے لیے مشورے
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا البتہ اس میچ کا جوش ہوتا ہے، لیکن کھلاڑی جتنا خود کو ٹینشن فری رکھیں گے اتنا ان کے لیے اچھا ہے۔
میچ کی جگہ اور موسم کی پیشگوئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کولمبو میں بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے تاہم شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔








