امریکہ کو حد سے زیادہ رعایتیں کیوں دیں۔۔۔؟ بھارتی کسان سراپا احتجاج، شہر شہر ریلیاں
بھارتی کسانوں کا احتجاج
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’امریکہ کو حد سے زیادہ رعایتیں کیوں دیں۔۔۔؟‘‘ بھارتی کسان سراپا احتجاج، شہر شہر ریلیاں نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی کوئی طاقت ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے سے نہیں روک سکتی،ڈی جی آئی ایس پی آر
احتجاج کا پس منظر
تفصیلات کے مطابق، بھارت اور امریکہ کے تجارتی معاہدے کے خلاف بھارت کے چھوٹے کسانوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ کسانوں نے بھارت بھر میں تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر دشمن باز نہ آئے تو ان کا صفایا کردیا جائے: رانا ثناء اللہ
کسان رہنماؤں کے خدشات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکہ کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
معاہدے کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق تجارتی معاہدہ بھارت کے انتہائی محفوظ کاشتکاری کے شعبے کو امریکی مصنوعات کے لیے کھول دے گا۔ بھارت امریکہ سے سویابین سمیت دیگر زرعی مصنوعات درآمد کر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا
خسارے کے امکانات
اس معاہدے سے قیمتوں میں کمی کے خدشات، مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی اور جی ایم فصلوں کے ممکنہ خطرات شامل ہیں۔
مزید تبدیلیاں
معاہدے کے تحت بھارت امریکی فارم کے سامان پر محصولات میں کمی کرے گا، بھارت روس سے تیل خریدنا بھی بند کر دے گا۔








