بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے؟ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے: علیمہ خان کھل کر بول پڑیں
علیمہ خان کا موقف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے؟ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کا دن دوسروں کے دکھ درد بانٹنے کا احساس دلاتا ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
عدالت میں گفتگو
علیمہ خان نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف جسٹس نے ابھی تک بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کے لیے کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے تفصیلات اس وقت ملیں جب وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ سلمان صفدر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ سے پانی نکل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع
معلومات کا تبادلہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بتایا کہ 3 ماہ سے دھندلا نظر آ رہا تھا، آنکھ درد کی شکایت پر آئی ڈراپس دیئے گئے، آنکھ کا علاج نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرز مجرم ہیں۔ رات کو فون آیا تھا کہ ہسپتال میں علاج کروا دیں گے مگر ان کے ڈاکٹر اور فیملی ممبر نہیں ہوں گے، ہمیں چُھپا کر علاج کرانا قبول نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی موجودگی کیوں قبول نہیں کر رہے؟ ہم آپ کی رپورٹس پر اعتبار نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب، کے پی اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان، کراچی میں بھی متوقع
احتجاج کا اظہار
انہوں نے کہا کہ کے پی کے تمام ایم این ایز، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے احتجاج پر شکر گزار ہیں۔
عدالتی فیصلہ
دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 5 اکتوبر کو سڑک بلاک کرنے اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 13 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔








