عثمان طارق ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں: سلمان علی آغا
سلمان علی آغا کا بیان
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ عثمان طارق ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی حلقہء فکر و فن کے زیرِ اہتمام سعودی عرب اور امریکہ میں تقریبات
میچ کی تیاری
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ کل بڑے لیول کا میچ ہونے جارہا ہے، ہم تیار ہیں کوشش ہو گی کہ اچھا پرفارم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: انڈین نیوز ایجنسی کا ویکیپیڈیا کے خلاف مقدمہ: ویکیپیڈیا کی فعالیت اور اس پر اعتماد کی سطح کیا ہے؟
عثمان طارق کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق ہمارے لیے ٹرمپ کارڈ ہیں، عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے بارے بات چلتی رہی ہے، عثمان 2 بار کلیئر ہو چکے ہیں، پتا نہیں ایکشن پر بات کیوں ہو رہی ہے۔
بھارت کے خلاف چیلنجز
یہاں اہم بات یہ ہے کہ صورتحال جیسی بھی ہو، ہم تیار ہو کر یہاں آئے تھے، بھارت کے خلاف میچ میں اسپنرز کا کردار اہم ہو گا، بارش کا کچھ نہیں کر سکتے، اوورز کم ہوئے تو پلان تیار ہے۔








