بھائی نے بہن کو بچے سمیت اغوا کر لیا
اغوا کا واقعہ
میانوالی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھائی نے بہن اور 2 سالہ بھانجے کو اغواء کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرک میں ایف سی قلعہ پر کوڈ کاپٹر سے حملہ، 7 اہلکار زخمی، زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ، سرچ آپریشن شروع
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے کچہ مموں والی میں خاتون اور اس کے بچے کو اغواء کرنے میں اس کا بھائی ملوث نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر سال مختلف ایوارڈ ملتے ہیں، ایمانداری کا بھی ایوارڈ ملنا چاہیے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
پولیس کا بیان
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بہن اور 2 سالہ بھانجے کو اغواء کیا۔ خاتون نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
مقدمے کی تفصیلات
خاتون کے بھائی سمیت 3 ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔








