بھائی نے بہن کو بچے سمیت اغوا کر لیا
اغوا کا واقعہ
میانوالی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھائی نے بہن اور 2 سالہ بھانجے کو اغواء کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بقر عید : قصائی کو کتنی اجرت دینی ہے ؟میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ریٹ لسٹ جاری کر دی
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے کچہ مموں والی میں خاتون اور اس کے بچے کو اغواء کرنے میں اس کا بھائی ملوث نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سردی کی شدت میں اضافہ
پولیس کا بیان
’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بہن اور 2 سالہ بھانجے کو اغواء کیا۔ خاتون نے گھر والوں کی مرضی کے بغیر 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
مقدمے کی تفصیلات
خاتون کے بھائی سمیت 3 ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔








