ملک کے جنوبی علاقوں میں پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا اعلان: ان ممالک پر ٹیرف عائد کر سکتا ہوں جو گرین لینڈ سے متعلق منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے
ہواؤں کا سلسلہ
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے
بارش کی توقعات
پیر کی شام اور منگل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ منگل کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
دیگر علاقوں میں بارش
پیر اور منگل کے روز وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔ جبکہ 17 فروری کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ژالہ باری کا خدشہ
شمالی بلوچستان، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔








