عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے،عطا تارڑ
عمران خان کا علاج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں: حمزہ شہباز
تفصیلی رپورٹ کی پیشی
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اِس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
سوشل میڈیا بیان
عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔ اِس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 14, 2026








