عمران خان کو میڈیکل بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا مطالبہ
اعتزاز احسن کی ضمانت کی حمایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور نامور وکیل اعتزاز احسن نے میڈیکل بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی حمایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی شخصیت کے خلاف پیش ہونے کے لیے 7 کروڑ روپے فیس کی پیشکش ہوئی، وفاقی وزیر قانون کا انکشاف
ملک کی موجودہ صورتحال
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک میں جو حالات پیدا کئے گئے، وہ سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کی دنیا سے رسائی ختم کردی گئی ہے، وہ نہ وکلا سے اور نہ ہی فیملی سے مل سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلابی صورتحال، وزیراعظم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، خصوصی بریفنگ، اہم ہدایات جاری
عمران خان کی صحت کی صورتحال
نامور وکیل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 85 فیصد چلی گئی ہے، انہیں میڈیکل بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہاں تو لوگ جعلی رپورٹ بناکر باہر چلے جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بینائی کس وجہ سے گئی، وجوہات سامنے آنی چاہئیں۔
صدر زرداری کا کردار
اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ وہی ایسے سیاستدان ہیں جو سب کو اکٹھا رکھ سکتے ہیں۔








