حکومت نے عمران خان کے لیے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
حکومت کی جانب سے عمران خان کے لئے میڈیکل پینل کی تشکیل
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے لئے 2 ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا۔ جیو نیوز کے مطابق، حکومت کی طرف سے یہ پینل تشکیل دیا گیا ہے جو کہ ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں طلعت حسین کے بیٹے شامیل حسین کی مسلسل دوسری ففٹی
معائنہ اور ہسپتال منتقلی کا فیصلہ
یہ میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی (IRENA) کا ابو ظہبی میں اجلاس، رومینہ خورشید عالم نے پاکستان کا قومی بیان پیش کیا
وفاقی وزیر کی وضاحت
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔ اپنی ٹوئٹ میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے اور ان کے علاج اور معائنے کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
قیاس آرائیوں سے گریز
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔








