شاہد آفریدی کی بحرین کے فرمانروا کے صاحبزادے سمو الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سے ملاقات
شاہد آفریدی کا بیان
مانامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستان فیورٹ ہے اور ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ ،18 افراد ہلاک
بحرین میں مشن کا مقصد
شاہد آفریدی دنیا کے معروف بزنس گروپ سینکو ہولڈنگ کے ایم ڈی سفیان عثمان کی دعوت پر ان دنوں بحرین میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے جائزہ مشن پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی باشندوں پر حملہ: تفتیشی حکام نے حملہ آور سے منسلک ویڈیو حاصل کرلی
ملکہ کے صاحبزادے سے ملاقات
بحرین میں ان کی ملاقات مملکت بحرین کے فرمانروا کے صاحبزادے سمو الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سے بھی ہوئی۔ ملاقات میں بحرین میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان نسل کے لیے مختلف کھیلوں اور شعبوں میں مواقع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، منڈاناؤ میں خوف و ہراس، آفٹر شاکس کا خدشہ
پاکستان کی جیت کی یقین دہانی
شاہد آفریدی نے اس موقع پر بحرین میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے اور پاکستانی تجربات سے فائدہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔ پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس بار بہترین کھیل پیش کرکے بھارت کو آوٹ کلاس کرے گا اور ہارنے کی روایت توڑ کر جیت کی بنیاد رکھے گا۔
تصاویر








