ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں ، عظمٰی بخاری کی ڈی سی ملتان کو ہدایت
وزیر اطلاعات و ثقافت کی ملاقات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری سے ملتان پریس کلب کے سابق صدر شکیل انجم نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کالم نگار، صحافی، پروفیسر توفیق بٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، خدمات لازوال ہیں: رام کمار تولانی
ملاقات کے اہم نکات
ملاقات کے دوران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے ملتان پریس کلب کے کل ہونے والے انتخابات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے انتخابات پرامن، شفاف اور جمہوری انداز میں منعقد ہونے چاہئیں تاکہ صحافتی برادری کی مثبت روایات کو فروغ ملے۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی این ایس کی نئی قیادت اخباری صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: چیئرمین سینیٹ
جرنلسٹ ہاؤسنگ کالونی پر تبادلہ خیال
اس موقع پر ملتان کی جرنلسٹ ہاؤسنگ کالونی کے زیر التواء معاملات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عظمٰی بخاری نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ہدایت کی کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے لیے پریس کلب انتظامیہ سے فوری رابطہ کیا جائے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا
پنجاب حکومت کی کوششیں
عظمٰی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب صحافی برادری کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی۔
ملاقات میں دیگر شرکاء
ملاقات میں سینئر صحافی جمشید رضوانی بھی موجود تھے۔








