آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہوگا
کولمبو میں تیاریوں کا آغاز
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں بادلوں کے بھی برسنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی: جنرل ساحر شمشاد مرزا
پاکستان کا بولنگ طاقتور
بھارتی ٹیم کے پاس بیٹنگ کا ہتھیار ہے جبکہ پاکستانی شاہین بولنگ کے میداں میں اتر کر وار کریں گے۔ کولمبو میں آج بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں مہارت کا استعمال کیا جائے گا، جو کھلاڑیوں کے اعصاب کا امتحان ہوگا۔ گرین شرٹس نے ہلکی بوندا باندی کے درمیان فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور اور مکمل پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ 20 منٹ ملاقات ہوئی، وہ ہشاش بشاش ہیں، انہوں نے بائیکاٹ کو سراہا ہے، بیرسٹر گوہر
بھارتی ٹیم کی پریکٹس کی مشکلات
بھارتی ٹیم نے بھی اپنی ٹریننگ کا آغاز کیا، لیکن بارش کی وجہ سے مکمل پریکٹس نہیں کر سکی۔ خاص طور پر پاکستان کے مسٹری اسپنر عثمان طارق کے طرز پر بیٹرز کی بولنگ کروانے کے لیے ان کے نیٹ پر بولرز نے ایک خاص انداز اپنایا۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی کامیاب رہی ہیں۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تاجکستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ
کپتانوں کی پریس کانفرنس
کولمبو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے کو خالصتاً کھیل کی بنیاد پر دیکھا جائے نہ کہ سیاسی تناؤ کے تناظر میں۔ بھارتی میڈیا کے سوال پر کہ اگر بھارتی کھلاڑی مصافحے کے لیے آگے بڑھیں تو کیا آپ ہاتھ ملائیں گے؟ سلمان آغا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کل پتہ چل جائے گا۔
بھارتی کپتان کا تبصرہ
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کے معاملے پر کہا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔








