روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
کولمبو میں شائقین کا انتظار ختم
کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) شائقینِ کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں کیونکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹیمیں کچھ ہی گھنٹوں میں کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئی، بدانتظامی پر نئی ایم ایس اور پرنسپل فارغ
میچ کا وقت اور مقام
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سب سے بڑے معرکے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت میچ پریماداسا سٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دوران قید کون سی بیماریاں رہیں؟ عمران خان کا 2 سالہ میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش
ٹیموں کی تیاری
پاکستانی ٹیم بڑے معرکے کی تیاریوں کے سلسلے میں کولمبو میں ڈیرے ڈال چکی ہے، جہاں شاہینوں نے جم کر ٹریننگ کی، جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کو ایوارڈ سے نوازا
شائقین کی شدت سے انتظار
روایتی حریفوں کے اس ہائی وولٹیج میچ کا تماشائیوں کو شدت سے انتظار ہے، اس سلسلے میں کولمبو میں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں جاری ہیں۔ پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں، ہوٹل فل پیک، کمرے نایاب، اور کرائے آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔
موسمیاتی پیشگوئی
پاک بھارت ٹاکرا بارش سے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کولمبو میں 80 فیصد بارش کی پیشگوئی کر دی ہے، میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش کے امکانات برقرار ہیں۔ اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔








