ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے
کولمبو میں بارش کی صورتحال
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے جس کے بعد توقع ہے کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سمارٹ واچ نے شوہر کے حادثے کا پیغام دیا جبکہ وہ تو ریس ٹریک پر موجود تھے: ڈیجیٹل لباس کی حفاظت کے بارے میں۔
میچ کی تفصیلات
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ہیں: گورنر پنجاب
محکمہ موسمیات کی رپورٹ
آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔
شائقین کی توقعات
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔








