خیرپور؛ قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
خیرپور میں خوفناک ٹریفک حادثہ
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خیرپور ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عقیل، مزمل، شعیب خواجہ افتخار میموریل ٹینس سیمی فائنلز میں پہنچ گئے
کی وجہ
ریسکیو حکام کے مطابق، تیز رفتار کوچ اوورٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان گنوا بیٹھے۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فاتح انڈیپینڈنٹ گروپ کو مبارکباد
جاں بحق افراد کی تفصیلات
میڈیکولیگل آفیسر خیرپور کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 11 لاشیں لائی گئی ہیں، جن میں 13، 14 سال کی دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 3 بچے اور باقی مرد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج نے جنگ کے آغاز سے اب تک ایران پر کتنے حملے کیے۔ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
روڈ کی حالت
موٹر وے پولیس کے مطابق، یہ روڈ حادثہ خراب روڈ کی وجہ سے پیش آیا۔ ایس ایس پی موٹر وے کا کہنا ہے کہ ایک ٹرالر کراچی جارہا تھا، سامنے اچانک کوئی چیز آ گئی۔ ٹرالر کے بریک لگانے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی کوچ کا ڈرائیور بریک نہ لگا سکا۔ گمبٹ سے موروتک قومی شاہراہ کی بری حالت ہے، جگہ جگہ پر ڈرائیورز کو سن لگے ہوئے ہیں، اور جگہ جگہ روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں۔
پہلا حادثہ
اس سے قبل کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئی تھیں، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔








