پاکستان بھارت میچ کے دوران فیلڈنگ بہت اہم ہوگی ، سابق کپتان وقار یونس
وقاریونس کی رائے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان وقاریونس نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈنگ بہت اہم ہوگی،پاکستان اگربھارت کوہراتاہے تواپ سیٹ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی کھلاڑی ابھیشیک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
پاکستان کی کرکٹ کی صورتحال
وقاریونس نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، بھارت بہت جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے۔ جب جارحانہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے تو چانسز ملتے ہیں، پاکستان کو فیلڈنگ میں چانسز کو نہیں چھوڑنا، صائم ایوب کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا، اپنے سیف شارٹس پر توجہ دینی چاہیے، سری لنکا میں پچز سلو ہو جاتی ہیں۔
وسیم اکرم کی گفتگو
دوسری جانب وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے، دونوں ٹیموں میں اچھے اسپنر موجود ہیں، وہ ٹیم اچھا کرے گی جو مڈل آرڈر میں اسپنرز کو اچھا کھیلے گی۔








