کراچی: جماعت اسلامی کا 10 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
کراچی میں جماعتِ اسلامی کے دھرنے کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعتِ اسلامی نے آج کراچی کی 10 بڑی شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ نے عمران خان کی بہن سے ملاقات ممکن بنائی، زلفی بخاری
یوم احتجاج کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے باہر پُرامن مظاہرین پر پولیس کے بہیمانہ تشدد، لاٹھی چارج اور شیلنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے آج اتوار 15 فروری کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا عندیہ
دھرنے کے مقامات
جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے دس مقامات پر دھرنوں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں شامل ہیں:
- شارع فیصل
- شانراہ قائدین
- سپر ہائی وے
- نیشنل ہائی وے
- شاہراہ اورنگی
- شاہراہ کورنگی
- شاہراہ پاکستان
- ماڑی پور روڈ
- دیگر اہم شاہراہیں
یہ بھی پڑھیں: پریم چوپڑا کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل
پولیس کی کارروائی
واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے سندھ اسمبلی کے باہر کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، تاہم جیسے ہی جماعت اسلامی کی ریلی سندھ اسمبلی کے قریب پہنچی، پولیس نے کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا۔
کارکنوں پر تشدد
پولیس نے شدید شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے کارکنوں کو منتشر کردیا تھا، اس دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔








