فاسٹ بولر نسیم شاہ 23 برس کے ہو گئے
نسیم شاہ کی 23ویں سالگرہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 23 برس کے ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں یوم فتح کی تقریبات شاندار فوجی پریڈ کے ساتھ اختتام پذیر
بین الاقوامی کرکٹ میں کارکردگی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپیڈ سٹار بولر نسیم شاہ آج اپنی 23ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ نسیم شاہ نے اب تک پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر 20 ٹیسٹ میچ، 34 ایک روزہ میچ اور 36 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ نسیم شاہ اب تک 151 انٹرنیشنل وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔
اہم ریکارڈز
خیال رہے کہ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر ہیں۔ نسیم شاہ نے بنگلادیش کے خلاف صرف 16 سال کی عمر میں ہیٹرک کر کے ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا.








