ایران جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے: ایرانی نائب وزیر خارجہ
ایران کا جوہری معاہدے پر موقف
تہران (ویب ڈیسک) ایران کے نائب وزیرخارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے، امریکا کو ایران پر عائد تمام پابندیاں ہٹانی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
امریکا کی سنجیدگی کی ضرورت
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ڈیل کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افزودہ یورینیم کو منجمد کرنے پر تیار ہونا ایران کے مثبت رویے کا مظہر ہے۔
معاملات کا دائرہ کار
مزید کہا کہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے سے متعلق بات کرنا قبل از وقت ہے، امریکا کے ساتھ ڈیل صرف ایٹمی پروگرام تک محدود ہوگی۔








