عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا
عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں بالائی منزل سے کودنے والے شخص کو سیکیورٹی گارڈ نے بچا لیا، ویڈیو وائرل
ڈاکٹرز کی ٹیم کا معائنہ
نجی ٹی وی سماء کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے طبی معائنے کیلئے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیشنز بھی تھے۔ ہولی فیملی اسپتال سے ایمبولینس ضروری مشینری کے ہمراہ جیل پہنچی تھی۔ ڈاکٹرز اپنی رپورٹ مکمل کرکے حکومت کے حوالے کریں گے۔ ڈاکٹرز نے تقریبا ایک گھنٹہ تک بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
بینائی کے مسائل اور میڈیکل بورڈ
واضح رہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے بعد حکومت نے ان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔








