متناسب طریقہ نمائندگی کے تحت منتخب ہونے والی اسمبلیاں مختلف طبقات کی صحیح عوامی نمائندہ ہونگی جس سے جمہوریت اور سیاسی جماعتیں مضبوط ہونگی۔
مصنف کی معلومات
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 308
یہ بھی پڑھیں: ہر سال کتنے ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریاں
3: سیاسی جماعتوں کے لیے لازم ہو گا کہ الیکشن کمیشن کو پیش کی جانے والی الیکشن امیدواران لسٹ تعلیم یافتہ، کسان، مزدور، وکلاء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر پروفیشنل حلقوں سے ایسے ارکان پر مشتمل ہو گی، جنہیں ان کی ضلعی اور تحصیلی برانچوں نے بطور امیدوار منتخب کیا ہو۔ منتخب پارٹی لسٹ سسٹم متناسب طریقہ نمائندگی کے تحت آئندہ انتخابات کے نتیجہ میں منتخب ہونے والی اسمبلیوں کے پاکستان سوسائٹی کے مختلف طبقات کی صحیح عوامی نمائندہ اسمبلیاں ہوں گی، جس سے جمہوریت اور سیاسی جماعتیں مضبوط ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ترک وزیر دفاع کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات
انتخابات میں حصہ لینے کی شرائط
4: انتخابات میں صرف الیکشن کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کی اجازت ہو گی۔ آزاد امیدواران الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، جس سے سیاسی جماعتیں مزید مضبوط ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہو گی : ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کی ذمہ داریاں
5: الیکشن کمیشن کے لیے ہر حلقہ انتخاب سے ووٹوں کے اکاؤنٹ کو منظر عام پر لانا لازمی قرار دیا جائے۔ انتخابی نتائج کو میڈیا اس وقت تک نشر نہ کرے جب تک الیکشن کمیشن نتائج کو ویب سائٹ پر نمایاں نہ کر دے۔ اسی طرح کامیاب ارکان اسمبلی کے (Statements of Assets and liabilities) اثاثہ جات کے گوشوارے بھی ویب سائٹ پر عام کرنا الیکشن کمیشن کے لیے لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
مفاہمتی ووٹنگ کے اصول
8: الیکشن کمیشن کے لیے لازم ہو گا کہ وہ ووٹرز کو اس بات کا حق دے کہ وہ پارٹی لسٹ میں سے اگر کسی بھی امیدوار کو اپنے ووٹ کا حقدار نہیں سمجھتے تو وہ 5 فیصد ووٹوں سے ایسے امیدواروں کو ان کے نام کے سامنے X یا "نہیں" لکھ کر پارٹی لسٹ سے خارج کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توانائی کے شعبے میں اہم قدم، لیسکو اور CISNR کے درمیان ڈیجیٹائزیشن اور کاربن اخراج میں کمی کے معاہدے پر دستخط
انتخابی اصلاحات کی ضرورت
10: الیکشن 2013ء کی انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات سے پاکستان الیکشن کمیشن اور حکومت پاکستان کو استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ گزشتہ الیکشن کے انعقاد میں جن کمزوریوں اور خرابیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا ازالہ کیا جائے اور آئندہ الیکشن 2018ء کی منصوبہ بندی اور عملی اطلاق میں کوئی کمزوری نہ رہے۔ مزید یہ کہ آئندہ انتخابات 2018ء کا مرحلہ خوش اسلوبی اور شفاف طریقہ سے مکمل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انتخابی اصلاحات کو فوری اہمیت کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں APC کی شکل میں سرجوڑ کر بیٹھیں۔
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








