بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کے وائٹ بال ایونٹس میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا ریکارڈ
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کے وائٹ بال ایونٹس میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلوں کی کٹائی کا دھندہ بند کر دیا گیا
پاکستان کے خلاف فتح
’’جنگ‘‘ کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کے وائٹ بال ایونٹس میں سب سے زیادہ مسلسل فتوحات کا ریکارڈ بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا چکری کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
نیا تاریخ ساز ریکارڈ
بھارت نے محدود اوورز کے آئی سی سی ایونٹس میں لگاتار 16 میچز جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ یہ سلسلہ 2023 میں احمد آباد میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد شروع ہوا تھا، اور اب یہ ایونٹس میں سب سے طویل جیت کا سلسلہ بن چکا ہے۔
پرانا ریکارڈ
علم میں رہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں مسلسل فتوحات کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا، کینگروز نے 2006 سے 2007 کے دوران آئی سی سی ایونٹس میں 15 میچز جیتے تھے۔








