پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے مرحلے میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے صحت مند افراد کو ہنر سکھائے جائیں گے اور خود روزگاری کے وسائل مہیا کئے جائیں گے
پہلی بار 6 سپنرز کا استعمال
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے 1 اننگز میں 6 سپنرز کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع
سپنرز کی فہرست
پاکستان کی جانب سے سکواڈ میں 6 سپنرز شامل تھے جن میں صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، محمد نواز، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی جنگ آپ کے پڑوسیوں کے ساتھ نہیں ” متحدہ عرب امارات کا ایران کو پیغام
تاریخی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
میچ کا نتیجہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا جو گرین شرٹس حاصل نہ کر سکے۔








