اگر میں فیصلہ کن پوزیشن پر موجود ہوتا تو میں شاہین، بابر اور شاداب خان کو باہر بٹھاؤں، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا فیصلہ کن بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر میں فیصلہ کن پوزیشن پر ہوں تو میں شاہین، بابر اور شاداب خان کو باہر بٹھاؤں اور اگلے میچز میں نئے لڑکوں کو موقع دوں۔
سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سوالات
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اتنے عرصے سے کھیل رہے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کے طور پر ضرورت کے وقت اچھا پرفارم نہیں کریں گے تو پھر باہر بیٹھے جونئیرز کو کھلائیں۔








