راولپنڈی؛ نجی کالج کے قریب 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد
لاش کی دریافت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ گوجرخان کے علاقے میں نجی کالج کے قریب سڑک سے 35 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر ترجمان سندھ حکومت کا رد عمل بھی آ گیا
شناخت کا عمل
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت میں نہیں ہو سکی اور بظاہر جسم پر زخم کا نشان بھی نہیں ہے۔ پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس کا بیان
ایس ایچ او طیب ظہیر بیگ کے مطابق شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔








