پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی ہوگیا، سپرایٹ مرحلے کے لیے آخری میچ جیتنا ہوگا
پاکستان کی صورتحال آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے آخری گروپ میچ ہر صورت جیتنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن: پاکستانی سیاحوں کے گیتوں پر بھارتی شہریوں کی تالیوں کی گونج
بھارت کے ساتھ ہونے والا میچ
پاکستان کو 61 رنز سے ہرانے کے بعد گروپ اے سے انڈیا سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے جبکہ اس بڑی شکست نے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن نے پانی بند کیا تو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
نیٹ رن ریٹ میں کمی
اس ہار کے نتیجے میں پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے کم ہو کر منفی 0.403 ہوگیا، جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر وہ امریکا سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
امریکا کی موجودہ پوزیشن
امریکا نے 4 میچز میں دو کامیابیاں حاصل کر کے 4 پوائنٹس بنا رکھے ہیں اور اس کا رن ریٹ 0.788 ہے۔
آخری گروپ میچ کی ضرورت
پاکستان اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا، سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ناگزیر ہے۔








