اسلام آباد: خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم
تحریک انصاف کا دھرنا ختم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا اچانک ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
شرکا کا خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخلہ
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق دھرنے کے شرکا باہر سڑک سے اٹھ کر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے۔ منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے تمام راستے بھی کھول دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
اپوزیشن کا جاری احتجاج
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں ارکان دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی
پارلیمنٹ لاجز میں دھرنا
پارلیمنٹ لاجز میں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کا الگ دھرنا جاری ہے۔ پارلیمنٹ لاجز کا کیفے ٹیریا بھی بند کر دیا گیا تھا جس سے ارکان کو کھانے پینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا روس کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ
دھرنے میں شریک ارکان کا عزم
دھرنے میں شریک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی اسپتال منتقلی تک نہیں اٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو فوری اور بلاتاخیر اسپتال منتقلی کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی ڈسپلن پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا
عمران خان کا طبی معائنہ
دوسری جانب حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم کی جانب سے رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو آج ہی حکومت کے بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تنازعہ: راولپنڈی میں دو افراد کا قتل، اڑھائی لاکھ روپے کی کہانی
علاج میں بہتری
رپورٹ کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ 2 ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے کیا، الشفا ائی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز کے ڈاکٹر محمد عارف نے آنکھ کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سانحہ پر بات کرتے کرتے آپ اٹھارویں ترمیم پر بات کرنے لگے ہیں، شازیہ مری۔
نئی معلومات اپوزیشن تک پہنچائی گئی
ذرائع کے مطابق تازہ ترین میڈیکل رپورٹ سے متعلق اپوزیشن قیادت کو آگاہ کردیا گیا، اپوزیشن کے 2 رہنماوں کو بانی کی آنکھ کے علاج میں بہتری سے متعلق بتایا گیا۔
پروسیجر کے نتائج
پمز کے ڈاکٹر عارف نے 24 اور 25 جنوری کی رات بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پروسیجر کیا، انجیکشن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔








