گووندا نے پاکستان مخالف فلموں میں کام کیوں نہیں کیا؟

گووندا کا سوشل میڈیا پر انکشاف

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ کے باعث خبروں میں ہیں، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرتے جس میں کسی ملک یا قوم کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور

اداکاری کی شروعات

گووندا 1990ء کی دہائی میں اپنی کامیڈی اور رومانوی سپرہٹ فلموں کے باعث بھارت اور پاکستان دونوں میں بے حد مقبول رہے ہیں۔ حال ہی میں ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں گووندا نے بتایا کہ میں نے 2001ء کی بلاک بسٹر فلم غدر، ایک پریم کتہا میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9ملزم گرفتار ، 1کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

فلم 'غدر' پر موقف

انہوں نے کہا کہ غدر میں زبانی بدکلامی تھی، میں ویسے بھی ایسی فلمیں نہیں کرتا جہاں مجھے کسی کو گالیاں دینی ہوں، خاص طور پر کسی ملک کے خلاف، میں کسی کے لیے بھی ایسا کام نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل

سرپرستوں کے تاثرات

ان کے اس بیان پر شو میں موجود بھارتی ریپر بادشاہ اور دیگر ججز حیران رہ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کو اس فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر پذیرائی

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین ان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ گووندا ایک محبت کرنے والے انسان ہیں، انہوں نے کبھی کسی ملک کے خلاف بات نہیں کی۔

دوسرے نے کہا ہے کہ اسی لیے ہم انہیں پسند کرتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہی چیز آپ کو نمبر ون اور قابلِ محبت بناتی ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...