غزہ میں بورڈ آف پیس ممالک کے ہزاروں فوجی اہلکار تعینات ہوں گے، ٹرمپ کا بڑا اعلان
صدر ٹرمپ کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے غزہ میں تعینات ہونے والی انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنج شیر میں ٹارگٹڈ آپریشن، این آر ایف کا طالبان چیف آف اسٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنے کا دعویٰ
باضابطہ اعلان کی تاریخ
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان 19 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں کیا جائے گا، جو ٹرمپ پیس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے کتنا کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا۔۔؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
فنڈز کی فراہمی
انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو کے لیے 5 ارب ڈالر سے زائد فنڈ فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اور امن برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں اہلکار انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی فوجی اڈوں کیخلاف آپریشن کو کیا نام دیا ؟ جانیے
حماس کا غیر مسلح ہونے کا عزم
ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کو مکمل اور فوری غیر مسلح ہونے کے اپنے عزم پر قائم رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس تاریخ کا سب سے اہم بین الاقوامی ادارہ ثابت ہوگا اور اس کی سربراہی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: پاکستان میں ایرانی پٹرول کی غیر قانونی ترسیل بند ہوگئی
وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت
ادھر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود ہوں گے۔
بین الاقوامی استحکامی فورس کی منظوری
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت جنگ بندی کے بعد غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ بورڈ آف پیس کو گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر قائم کیا گیا۔








