توشہ خانہ کیس ٹو: جسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کیے جا سکے
توشہ خانہ ٹو کیس میں نئی پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراضات دور نہیں کیے جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شخص نے دوست سے بیوی کا ریپ کروا ڈالا
رجسٹرار آفس کے اعتراضات
روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو اپیل پر بروقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
اعتراضات دور کرنے کا وقت
رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے۔ اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات 7 دن میں دور کرنے تھے۔
سزا معطلی کی درخواست کا مستقبل
کہا گیا کہ بروقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ہے، اپیل پر اعتراض موجود ہے تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جا سکتی ہے۔








