توشہ خانہ کیس ٹو: جسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کیے جا سکے
توشہ خانہ ٹو کیس میں نئی پیشرفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی طرف سے اعتراضات دور نہیں کیے جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت
رجسٹرار آفس کے اعتراضات
روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ٹو اپیل پر بروقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس
اعتراضات دور کرنے کا وقت
رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے۔ اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات 7 دن میں دور کرنے تھے۔
سزا معطلی کی درخواست کا مستقبل
کہا گیا کہ بروقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ہے، اپیل پر اعتراض موجود ہے تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جا سکتی ہے۔








