کراس سبسڈی ختم، صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ

پاور ڈویژن کا سبسڈی منصوبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا۔ مستقبل میں صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ صرف مستحق بجلی صارفین کو بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ بریفنگ

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا، آئی ایم ایف کو حالیہ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ اور سبسڈی پر بریفنگ دی جائے گی۔ مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔

ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل

پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ کراس سبسڈی یا دیگر صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی جبکہ دیگر صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔

گیس کے شعبے میں تبدیلیاں

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائے گا۔ گیس شعبے کی کراس سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں رکھا جائے گا، جس کی مقدار 225 ارب روپے ہے۔

آئی ایم ایف کا دورہ

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔

معاشی کارکردگی کا جائزہ

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد جولائی سے دسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لے گا۔ مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...