ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت سے عبرتناک شکست، نمیبیا کیخلاف بینچ اسٹرینتھ آزمانے کا امکان
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کے خلاف شکست کے بعد چھٹی کا امکان
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے ٹی 20 اسکواڈ سے بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ٹیم مینجمنٹ کی تشویش
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے بڑے ناموں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ میچ کے بعد میٹنگ میں سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں ایچ آئی وی کے کیسز 500 فیصد بڑھ گئے، طبی ہنگامی حالت نافذ
سوشل میڈیا پر تنقید
بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کی حالیہ پرفارمنس پر سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا نے بھی سوالات اٹھا لیے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے بابر اور شاہین کو بینچ پر بٹھانے پر غور شروع کردیا ہے، جبکہ نمیبیا کے خلاف میچ میں بینچ کی طاقت کو آزمانے پر بھی غور کیا جانے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیمسٹری کی کتاب میں لال قلعہ دہلی کی تصویر ’قلعہ لاہور‘ کے نام سے شائع،وزیر تعلیم کا انکوائری کا حکم
متبادل کھلاڑیوں پر غور
ذرائع کے مطابق بابراعظم کے متبادل کے لیے بینچ پر فخرزمان اور خواجہ نافع موجود ہیں، جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا اور نسیم شاہ کو کھلانے پر فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج دیوالی، سرحد پار سے آلودگی کے خطرات پر اینٹی سموگ گنز تیار، ہاٹ سپاٹس پہ آپریشن شروع
نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ
نمیبیا کے خلاف پاکستان کے آخری گروپ میچ دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پاکستان اگر نمیبیا سے جیت جاتا ہے تو سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرے گا۔
بابراعظم اور شاہین آفریدی کی کارکردگی
واضح رہے کہ بابراعظم نے ورلڈکپ کے تین میچز میں مجموعی طور پر 66 رنز بنائے ہیں، جن میں یوایس اے کے خلاف 46 رنز کی اننگز شامل ہے، جبکہ شاہین آفریدی نے تین میچز میں صرف 3 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔








