موٹروے بند کیا گیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقام
وفاقی وزیر امور کشمیر کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ریاست کو ایکشن لینا چاہیے، عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ موٹروے بند کیا گیا جس سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں، کسی نے اسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جاسکتا۔
عوامی مشکلات کی نشاندہی
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے، خواتین اور مریض پھنسے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی کے پی عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں، ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔








