فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات
ملاقات کا پس منظر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
ملاقات کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ابوظہبی میں شیخ طہنون بن زائد النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تعاون کے شعبے
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں معاشی تعاون، سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور امن و استحکام پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے دیرینہ حمایت کا اظہار تشکر کیا۔








