تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
وزیرِ خزانہ کی شفافیت کی یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں، تمام معاشی اشاریئے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے 7 دسمبر کو پورے پنجاب میں بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا
سرکاری اداروں میں بہتری
روزنامہ ’’جنگ‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا ہماری ذمے داری ہے، گزشتہ 3 سال میں خسارے کم ہوئے ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں۔ بعض کمپنیوں کے منافع میں کمی واقع ہوئی ہے، ہم نے اداروں کی گورننس بہتر کی ہے، اداروں میں لگنے والے چیئرپرسن یا چیئرمین کا تعلق پرائیویٹ اداروں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخاب خان چمکنی صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کا کوآرڈینیٹر مقرر
اداروں کی بندش اور ملازمین کے پیکیجز
ان کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے ادارے تھے جن کو بند کر دیا ہے یا بند کرنے جا رہے ہیں، بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو پیکیج دیئے گئے ہیں، مسلسل خسارے کا شکار اداروں کو بند کر رہے ہیں۔
پرائیویٹائزیشن کی جانب پیش رفت
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پرائیویٹائزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، قومی ایئر لائن اور فرسٹ ویمن بینک کی شفافیت سے نج کاری کی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایت ہے کہ نج کاری کے عمل کو شفافیت کے ساتھ آگے لے جایا جائے گا۔








