میرے والد اور میری والدہ کی بیماری کا مذاق بنایا گیا: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے والد اور میری والدہ کی بیماری کا مذاق بنایا گیا اور کہا گیا وہ بیمار ہی نہیں ہیں یہ سب ڈرامہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات موخر
تقریب میں خطاب
گجرات یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جب میرے والد جیل میں تھے تو ان کی عمر 71 یا 72 سال تھی۔ ان کو بیماری کی حالت میں جیل میں رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی
بیماری کا مذاق
انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد کو بار بار دل کے دورے پڑے، ان کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہو گئے، ان کی بیماری کا اتنا مذاق بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیکڈ پچ پر سپنرز کا جادو: “پوری دن صنعتی پنکھے چلتے رہے، اب تو سپن ہونا ضروری ہے”
خاندانی مسائل کا تذکرہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی جیل میں تھی میرے والد بھی جیل میں تھے تو میری والدہ کو کینسر ہو گیا، ان کا لندن میں علاج ہو رہا تھا تو یہ کہتے تھے سب ڈرامہ ہے۔ میری والدہ وینٹیلیٹر پر تھیں تو یہ لوگ (پی ٹی آئی والے) ڈاکٹرز کا بھیس بدل کر ICU میں دھوکہ دے کر داخل ہو گئے، صرف یہ دیکھنے کیلئے کہ یہ سچ ہے یا جھوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا درجنوں بچوں پر مشتمل “لشکر” بنانے کا منصوبہ، جاپانی خاتون کو اپنا نطفہ بھیج دیا، تہلکہ خیز انکشاف
والد کی وفات پر رنج
مریم نواز نے آپ دیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کی جب وفات ہوئی تو میرے والد نواز شریف نے کہا کہ یہاں پر انسان کو اپنی سچائی ثابت کرنے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔
غمی کی خبر
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جب اپنی والدہ کی موت کی خبر سنی تب میں جیل میں تھی، میرے والد نے مجھے میرے سیل میں آ کر بتایا کہ تمہاری ماں اللہ کو پیاری ہو گئیں۔








