لاہور ایئرپورٹ پر اےایس ایف کی بڑی کارروائی، مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد
ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے سونے کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی تمام سرکاری اداروں کو کم سے کم ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت
سونے کی برآمدگی
دبئی جانے والے مسافر سے سونے کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔ دوران تلاشی، شہزاد احمد نامی مسافر کی جرابوں سے 18 سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں۔ اسمگل کیے جانے والے سونے کا وزن 2 کلو سے زیادہ ہے۔
قانونی کارروائی
Aاے ایس ایف نے ملزم کو سونا برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ کسٹم نے سونا ضبط کرکے ملزم کیخلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔








