لاہور میں رشتہ دکھانے کے بہانے 2 سگی بہنوں کو 3 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ذرائع ابلاغ کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی چھاونی کے علاقے میں دو سگی بہنوں کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: رشوت لے کر امیگریشن کلیئر کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ایف آئی اے کے 2 اہلکار گرفتار
پولیس کی کارروائی
پولیس نے لڑکیوں کی والدہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مدعیہ کے بیان کے مطابق ملزمان رشتے دکھانے کا بہانہ بنا کر دونوں بہنوں کو گھر سے لے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ، کزن کو نامزد کردیا
واقعے کی تفصیلات
ایف آر کے مطابق ملزمان جان محمد، بلال اور خرم نے نشہ آور چیز پلا کر بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی بھی دی۔
ملزمان کی گرفتاری
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔








