اتوار کی دوپہر عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل میں کرایا گیا، ایک ڈوز Eylea انجیکشن دی جا چکی ہے اور دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی،طارق فضل چودھری
عمران خان کا طبی معائنہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ اتوار کی دوپہر عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی
طبی سہولیات اور معائنے کی تفصیلات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے بتایا کہ خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی ایمبولینس جیل کے اندر پہنچائی گئی۔ پمز کے ڈاکٹر عارف اور شفاء اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل ایگزامینیشن کیا۔ سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال کے ذریعہ شامل رہے، جبکہ بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت پاکستانیوں کو خیرات کی نہیں، ایک قوم بنانے کی ضرورت ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
ابتدائی رپورٹ اور صحت کی حالت
ابتدائی رپورٹ کے مطابق سوجن میں واضح کمی آئی ہے، بینائی میں بہتری آ رہی ہے، اور کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔ حکومت نے خاندان کو بھی باقاعدہ مطلع کیا کہ وہ معائنے کے دوران موجود رہ سکتے ہیں، تاہم خاندان کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا۔ اس کے باوجود تمام کارروائی آزاد ماہرین کی نگرانی میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ، ہمیں اپنی ثقافت پر ناز، ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں: مریم نواز
علاج کا منصوبہ
انہوں نے بتایا کہ ایک ڈوز Eylea انجیکشن دی جا چکی ہے اور دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی۔ ماہرین کی رائے میں Vabysmo ایک متبادل ہو سکتا ہے، مگر موجودہ علاج کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اس لیے فی الحال Eylea جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگلا مرحلہ angiogram ہے، جس کے بعد اگر ضرورت ہوئی تو لیزر ٹریٹمنٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔
حکومت کا موقف
ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت واضح کرنا چاہتی ہے کہ قیدی کی حیثیت کے باوجود عمران خان کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو معیاری علاج مہیا کرے، اور اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی۔
اتوار کی دوپہر عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ اڈیالہ جیل کے اندر حکومتی ہدایات کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ کرایا گیا۔ حکومت نے ہر ضروری سہولت موقع پر فراہم کی تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کا سوال پیدا نہ ہو۔
خصوصی طور پر Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل سہولیات سے لیس ہیوی…
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) February 16, 2026








